پاکستانی کرکٹربابر اعظم اور سرفراز احمد کی جرمن قونصل خانے آمد

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور سرفراز کی جرمن قونصل خانے کراچی آمدقونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات ،ملاقات میں جرمنی کی اکنامک افیئر کی سربراہ آئنا کلوز بھی موجود تھیں،پاکستانی کھلاڑیوں نے جرمن قونصل جنرل کوکرکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ،جر منی کھیلوں کی سرگرمیوں اور کھلاڑیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز اپنے کھیلوں کی وجہ سے دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں، جرمنی میں فٹبال کے شائقین لیکن پاکستان میں کرکٹ کے شائقین زیادہ موجود ہیں۔،جرمن قونصل جنرل جرمنی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

آئنا کلوز کہتی ہیں کہ جرمنی میں مختلف شہروں کی سطح پر کرکٹ کو متعارف کرایا جارہا ہے، بابر اعظم نے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کو بلے پر دستخط کرکے تحفہ بھی پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے