آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈرخواجہ فاروق کو راولپنڈی پولیس نے جیل بھیج دیا
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد راولپنڈی میں پارٹی کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تھے جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے بعد خواجہ فاروق کو تھانہ سٹی میں رکھا گیا اور بعدازاں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خواجہ فاروق احمد کو10 اکتوبر2024 کے روز دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں