تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجاً بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں بھوک ہڑتالی کیمپ دوپہر تین بجے لگایا جائے گا، آج علامتی بھوک ہڑتال ہو گی جبکہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر ، شبلی فراز سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ کیمپ میں ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے