میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت

میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار کے روز منعقد ہوئے جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیداروں نے شرکت کی ۔

ملک بھر کے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کروائی تھی ۔

پنجاب کے 12 شہروں میں قائم کردہ 26 امتحانی مراکز میں ہزاروں امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان میں امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں امتحان ختم ہونے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل  رکھی گئی ۔

صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحانی عمل کے دوران دفعہ 144 نافذ کی گئی ، امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے جدید سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا  گیا۔

پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے 82 ہزار 500 طلبہ رجسٹرڈ تھے، سندھ میں 38 ہزار 678 طلبہ، کے پی کے میں 42 ہزار 329 طلبہ، بلوچستان میں 5 ہزار 806، اسلام آباد میں 18 ہزار 408، آزاد کشمیر میں 3 ہزار145، گلگت بلتستان میں 739 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے لیے اندراج کرایا، اسی طرح ایم ڈی کیٹ امتحان میں 259 بین الاقوامی طلبہ بھی رجسٹرڈ تھے ۔

خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں 13 امتحانی مراکزقائم کئے گئے تھے ۔

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی  تھی ۔

ادھر آزاد کشمیر میں ٹیسٹ کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بدنظمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے