کشمیریوں کا جنیوا میں احتجاجی مظاہرہ، فضا ’مودی بھارت مردہ باد‘ سے گونج اٹھی

 

کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جنیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ یورپ بھرسے آئے کشمیری جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔جنیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرے سے اٹلی، فرانس، بیلجئیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے