وزیر اعظم سے گنور گروپ کے چیئرمین اور ٹوٹل کے نائب صدر کی ملاقات

پٹرولیم سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گنور گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے پیٹرولیم شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گنورگروپ کے چیئرمین توربیون تورنقوسٹ اور ٹوٹل انرجیز کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ مہمت جیلیپوعلو نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزراءاحد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے گنور گروپ کے چیئرمین کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں ۔ ہماری معاشی و کاروباری پالیسیوں کے مثبت ثمرات کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہی ہے۔

چیئرمین گنور گروپ نے پاکستان کے پیٹرلیم سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گنور گروپ پاکستان میں ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص کا معاہدہ کر چکا ہے۔
چیئرمین گنور گروپ نے اعتراف کیا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گنور گروپ کے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے