الزامات سے بری ہونے تک عہدہ قبول نہیں ،وزیراعلیٰ کیجریوال کا استعفے کااعلان
بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال آئندہ 48 گھنٹوں میں باضابطہ طور پر عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ جب تک میں مقدمات سے بری نہیں ہوجاتا وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں بیٹھوں گا۔
یاد رہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 13 ستمبر کو تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا، انہیں کرپشن کے الزام میں عام انتخابات سے چند ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اہم سیاسی مخالف سمجھا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں