آئینی ترامیم :حکومتی اتحاد دو تہائی اکثریت کے قریب پہنچ گیا

ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر و تعداد بڑھانے کا معاملہ، حکومتی اتحاد دو تہائی اکثریت کے قریب پہنچ گیا،اہم قانون سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو آج رات کے کھانے پر بُلا لیا ہے،جمعیت علمائے اسلام کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔صدر زرداری کی دعوت پر پیپلز پارٹی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز آج رات ایوان صدر میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے،حکومت ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی پیکج لانا چاہتی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومتی اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، جے یو آئی کی حمایت حاصل ہوئی تو حکومت کو مزید تین ووٹ درکار ہوں گے۔سینیٹ میں حکومت کو مطلوبہ 64 ووٹ ملنے کی قومی امید ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے