پشاور : تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔
ایکسائز پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل افراد کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے