بابر 4 سال سے زائد عرصے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ان دنوں اپنے کیریئر کے برے ترین دور سے گزر رہے ہیں۔
اپنی پچھلی 16 ٹیسٹ اننگز میں بابر اعظم ففٹی سے بھی محروم رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے، وہ 4 سال 8 ماہ کے عرصے تک ٹاپ 10 بیٹرز میں رہے تھے۔
ایک وقت تھا جب بابر اعظم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں شمار ہوا کرتے تھے اور ان کی کارکردگی میں رنز کا تسلسل تھا لیکن اب 16 اننگز ہوگئیں، بابر سے ایک ففٹی تک اسکور نہ ہوسکی۔ان 16 اننگز میں انہوں نے 20.68 کی اوسط سے صرف 331 رنز بنائے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے