سائبر کرائم مقدمہ: کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کی سائبر کرائم کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔اوریا مقبول جان نے ضمانت پر رہائی کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، ان کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے محض مفروضے کی بنیاد پر کیس بنایا، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہوئی، عدالت ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔
دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے