ہانگ کانگ کے بولر کا بڑا کارنامہ:بولر نے اپنے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دئیے

ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنے اسپیل کے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دئیے۔
آیوش شکلا نے ہفتے کو منگولیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے ایک وکٹ حاصل کی۔
آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تمام 4 اوورز میڈن کروانے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔
ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ بولرز تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیے بغیر اپنے4 اوور کا اسپیل مکمل کیا۔اس کے علاوہ 2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے بھی 4میڈن اوورز کرائے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے