بالی ووڈ ستاروں کو ممبئی پولیس نے عوامی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی

بھارت میں معروف اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے بالی ووڈ شخصیات کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی مقامات اور بڑے اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے معروف اداکاروں کو پرہجوم مقامات پر جانے اور مداحوں سے ملاقاتوں کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر تین مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں اداکار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین حملہ آوروں کو گرفتار کیا، جبکہ مبینہ سازش سے تعلق رکھنے والے مزید 8 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا ٹائیگر شروف پر حملے کے پیچھے کسی جرائم پیشہ گروہ کا ہاتھ تھا یا نہیں۔واقعے کے بعد بالی ووڈ ستاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ پولیس نے انہیں عوامی مقامات پر غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے اور اپنی حفاظت کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے