ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل نہ کرنے کا دوٹوک اعلان

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔لبنانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا اور اس کی بیرونِ ملک منتقلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔محسن رضائی کا یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر جاری عالمی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر اختلافات بدستور برقرار ہیں، جبکہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا ایک اہم موضوع ہے۔تاہم محسن رضائی نے اپنے بیان میں کسی مخصوص معاہدے یا مذاکراتی تجویز کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ان کے اس مؤقف پر امریکا یا دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے