اسرائیل میں انتخابات کے بعد بھی حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کے درمیان مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے باعث تاحال نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی۔انتخابی نتائج کے مطابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے، جبکہ ان کے مخالف سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ بھی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کرسکے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آئزن کوٹ کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ آئزن کوٹ کی جماعت اور اتحادیوں کے پاس 120 رکنی پارلیمنٹ میں 48 نشستیں ہیں، جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔دوسری جانب عرب جماعتوں کے پاس پارلیمنٹ کی 19 نشستیں ہیں اور وہ نیتن یاہو کی مخالفت کرتی ہیں۔ اس صورتحال میں انہیں آئزن کوٹ کی ممکنہ حمایت حاصل ہوسکتی ہے، تاہم حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔صدر اسحاق ہرزوگ نے پارلیمنٹ کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات ختم کرکے ایسی راہ نکالیں جس سے ملک کو دوبارہ انتخابات کے مرحلے سے بچایا جاسکے۔ادھر بن یامین نیتن یاہو نے قومی اتحادی حکومت تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے قومی سطح پر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے