ری پبلکنز کی شکست، ٹرمپ پر میمز اور طنز کا طوفان

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا نشانہ بن گئے، جہاں صارفین نے دلچسپ میمز کے ذریعے انتخابی نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی میمز میں کسی نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکال کر کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھایا تو کسی نے انہیں ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوتے ہوئے پیش کیا۔کچھ صارفین نے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو شربت فروخت کرتے ہوئے دکھایا، جبکہ ایک میم میں امریکی صدر کو اوول آفس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔انتخابی نتائج کے بعد ہر نئی میم کے ساتھ امریکی صدر پر طنز کا ایک نیا انداز سامنے آرہا ہے۔ یوں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سیاسی بحث کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ صارفین کے لیے تفریح کا موضوع بھی بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے