شاہ رخ خان کی سالگرہ،مداحوں کے لیے خصوصی تحفہ

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کا جواب ہاتھ سے لکھے گئے خصوصی پیغام کے ذریعے دیا، تاہم اس بار وہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ’منت‘ کی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے دکھائی نہیں دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ہر سال رات 12 بجتے ہی مداح بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہوتے ہیں اور اداکار کی بالکونی میں آمد کا انتظار کرتے ہیں۔ یہ روایت کئی برس سے جاری ہے، تاہم رواں سال گھر کی تزئین و آرائش کے باعث شاہ رخ خان مداحوں کے سامنے بالکونی میں نہیں آئے۔ اس کے باوجود ان کے چاہنے والے رات گئے تک رہائش گاہ کے باہر موجود رہے۔شاہ رخ خان نے مداحوں کی محبت کا جواب دینے کے لیے منت کے باہر نصب ایک بڑے بل بورڈ پر ہاتھ سے لکھا پیغام چھوڑا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سب کی محبت اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے بھی سب کے لیے ڈھیروں پیار ہے۔اداکار نے پیغام کے اختتام پر مداحوں کو بڑی سی جپھی دینے کا ذکر کیا اور اپنے دستخط بھی کیے، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کو ان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی تشہیری تصاویر اور مناظر سے بھی سجایا گیا۔ بل بورڈ پر فلم کے دو مکالمے ’کنگ اکیلا کافی ہے‘ اور ’ڈر نہیں، دہشت ہوں‘ نمایاں طور پر درج تھے۔ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے