مکہ ریجن میں ڈرون حملہ ناکام بنانے کا سعودی اتحاد کا دعویٰ
یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مکہ مکرمہ کے علاقے میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی موجودگی کا پتا چلنے پر اسے روک کر تباہ کردیا گیا۔اتحاد کے ترجمان نے تاہم ڈرون کی پرواز کے مقام، اس کے ممکنہ ہدف یا اسے بھیجنے والے فریق کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو حالیہ عرصے کے دوران متعدد مرتبہ حملوں کی مختلف لہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مکہ ریجن میں ڈرون کو روکنے کا واقعہ بھی ایسے ہی حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔تاحال سعودی حکام کی جانب سے ڈرون کے ہدف، مقامِ پرواز اور اس حملے کے ذمہ دار فریق سے متعلق مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں