گووندا کا اہلیہ کے الزامات پر ردعمل، کسی کے بھڑکانے کا دعویٰ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے بے وفائی کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی انہیں ان کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک نیوز چینل کو حالیہ انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ ان کے اور سنیتا آہوجا کے درمیان ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے اس معاملے میں کسی شخص کا نام نہیں لیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی عادت کسی کو بے نقاب کرکے شرمندہ کرنا نہیں، جبکہ ان کے نام کے ساتھ ہمیشہ سے بدنامی جوڑی جاتی رہی ہے۔گووندا نے واضح کیا کہ وہ اہلیہ کے الزامات کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کریں گے، کیونکہ وہ کسی کے جال میں نہیں پھنسنا چاہتے۔واضح رہے کہ سنیتا آہوجا ماضی میں گووندا پر بے وفائی کے الزامات لگا چکی ہیں۔ دونوں کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے