پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کا اپنے عہدے سے استعفا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں پہلے استعفے کی خبر سامنے آئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے اپنے عہدے سے استعفا دے کر پارٹی قیادت کو بھجوا دیا، تاہم چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسے منظور کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے فردوس شمیم نقوی کو استعفا منظور نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے اچھے اور پرانے ساتھی ہیں، اس لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ دنوں فردوس شمیم نقوی کو مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ استعفے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی جانب سے استعفا منظور نہ کیے جانے کے بعد فردوس شمیم نقوی تاحال ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے عہدے پر برقرار ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے