سعودی عرب پر حملوں کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں، آئی ایم ایف

بینکاک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ ان واقعات کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے گزشتہ روز بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معیشت خطے اور عالمی معیشت کے لیے اہمیت رکھتی ہے، اس لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے اثرات ہر جگہ اور ہر شخص پر پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس سے مختلف ممالک کی معیشتوں اور صارفین پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے