ایران کا حوثیوں کی کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار

تہران: ایران نے خلیجی ممالک کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے حملوں اور جنگ کے تسلسل کے بجائے سیاسی رابطوں اور بات چیت پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حوثیوں کی خلیجی ممالک کے خلاف کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حملوں یا جنگ کو جاری رکھنے کے بجائے سیاسی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثی کارروائیوں اور مجموعی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔حوثیوں کی جانب سے خطے میں ہونے والی کارروائیوں کے تناظر میں ایران کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آنا علاقائی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے