فلائی دبئی واقعہ دہشت گردانہ کارروائی قرار
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان 3 اکتوبر 2026 کو متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حامد سیف الشمسی نے کیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق تحقیقات میں ابتدائی طور پر سامنے آیا ہے کہ معاون پائلٹ نے کپتان پر حملہ کرکے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے اور دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی۔تاہم دیگر حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات، ممکنہ روابط اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔واضح رہے کہ یہ واقعہ 30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں پیش آیا، جس میں تقریباً 174 مسافر سوار تھے۔ دورانِ پرواز معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا اور کاک پٹ میں موجود تیز دھار آلہ استعمال کیا۔واقعے کے دوران طیارے کی بلندی تیزی سے کم ہوئی، جس کے بعد عملے نے ہنگامی کوڈ جاری کیا۔ مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو قابو کرنے میں مدد کی، جبکہ دیگر پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا۔بعد ازاں پرواز نے سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جہاں دونوں پائلٹس کو طبی امداد فراہم کی گئی
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں