نصرت بھروچا بالی میں حادثے کا شکار، اسپتال منتقل
ممبئی: بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں حادثے کے دوران زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کام کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں اور حادثے سے قبل انہوں نے وہاں اپنا قیام مزید چند روز کے لیے بڑھایا تھا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے کے بعد نصرت بھروچا کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تاحال اداکارہ کو پہنچنے والی چوٹوں کی نوعیت اور ان کی صحت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔حادثے سے قبل نصرت بھروچا نے بالی میں قیام کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں