محمود اچکزئی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کو لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز دی، تاہم اچکزئی نے مارچ ملتوی کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے محمود خان اچکزئی سے رابطہ کرکے پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں سامنے آنے والی تجویز سے آگاہ کیا، جس میں 27 ستمبر کو شیڈول لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی بات کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت کے اجلاس میں بعض ارکان کی جانب سے لانگ مارچ کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کرنے کی تجویز سامنے آنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔بعد ازاں آج کی رپورٹس میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کے فیصلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے محمود خان اچکزئی کے مؤقف اور پارٹی کے حتمی لائحہ عمل میں فرق برقرار رہا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے