72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 برس کی عمر میں خود سے 52 سال کم عمر 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ملائیشین میڈیا کے مطابق عبدہ علیف کے چھوٹے بھائی، سابق قومی فٹبالر اور کوچ داتوک یونس علیف نے تصدیق کی کہ شادی 27 اگست کو ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان اس رشتے پر رضامند تھے اور شادی کے معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔یونس علیف کے مطابق رشتہ داروں اور قریبی عزیزوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہیں، اسی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔عبدہ علیف کے ایک سابق ساتھی نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی تصویر کو مستند قرار دیا، تاہم انہوں نے شادی کی جگہ اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ سابق فٹبالر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں۔داتوک عبدہ علیف نے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ملائیشین فٹبال ٹیم کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے ملائیشیا کو کوالیفائی کرانے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے، تاہم ملائیشیا نے بعد میں ان کھیلوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے