پاک، بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ ،پاکستان کی بیٹنگ، 183رنز پر 5آئوٹ
پاکستان اور بنگلا دیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان چائے کا وقفہ ۔ گرین کیپس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لیے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔
عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر 107 رنز کی شراکت قائم کی اور شان مسعود 57 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
صائم ایوب بھی 58 کے انفرادی اسکور پر مہدی حسن میراز کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل 18 بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ بابر اعظم 31 رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے۔ محمد رضوان 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے سلمان علی آغا گراؤنڈ میں آئے ہیں۔
دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں