چین میں کارگو شپ میں آتشزدگی، 20 افراد ہلاک
ویب ڈیسک :چین کی چنگ ڈاؤ بندرگاہ پر مرمت کے لیے کھڑے کارگو جہاز اوشین میلوڈی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر مجموعی طور پر 42 افراد موجود تھے، جن میں سے 20 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔12 افراد کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا، جبکہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق جہاز میں آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے لگی، جس پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک آگ پر قابو پالیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں