نیپال میں 10 دن بعد ملبے سے 64 سالہ خاتون زندہ برآمد
نیپال: ضلع نواکوٹ کے بیتراوتی علاقے میں 64 سالہ چندریکا شریستھا کو چار منزلہ مکان کے ملبے سے 10 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے کے اندر سے خاتون کی آواز سنی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکالا گیا۔ خاتون کو مزید علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو منتقل کردیا گیا۔اسی روز ایک چینی شہری کو بھی ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے تقریباً 10 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔یہ تباہی گلیشیئر کے انہدام کے بعد آنے والے شدید سیلاب کے باعث ہوئی، جس میں 1300 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتا ہوچکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں اور لاپتا افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں