ثانیہ اشفاق کے الزامات، عماد وسیم کی بہن اور نئی اہلیہ کا سخت ردعمل
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں عائد کیے گئے الزامات کے بعد کرکٹر کی بہن اور نئی اہلیہ نائلہ راجہ بھی میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے اپنے مؤقف پیش کردیے۔ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی اور عماد وسیم کے خاندان سے متعلق مختلف دعوے کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سسرال میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جبکہ انہوں نے اپنی ایک حمل کے خاتمے سے متعلق بھی سنگین الزامات عائد کیے۔ثانیہ کے ان بیانات کے بعد عماد وسیم کی بہن نے سوشل میڈیا پر تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے ان کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے ثانیہ اشفاق سے کہا کہ وہ ان کے خاندان کے بارے میں مزید بات کرنے سے گریز کریں۔عماد وسیم کی بہن نے خبردار کیا کہ اگر ثانیہ کی جانب سے ان کے خاندان سے متعلق بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب عماد وسیم کی نئی اہلیہ نائلہ راجہ نے بھی ثانیہ اشفاق کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے خلاف کیے گئے دعووں کی تردید کردی۔نائلہ راجہ نے بالخصوص اس دعوے کو مسترد کیا کہ ان کی اس سے قبل تین شادیاں ہوچکی ہیں، اور ثانیہ اشفاق کی جانب سے اپنے بارے میں کیے گئے اس دعوے کو غلط قرار دیا۔یوں ثانیہ اشفاق کے حالیہ انٹرویو کے بعد عماد وسیم کے خاندان کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل نے سابقہ ازدواجی زندگی سے متعلق جاری معاملے کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا دیا ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں