واٹس ایپ کا بیٹا صارفین کے لیے نیا اسکیم الرٹ فیچر متعارف
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے بعض بیٹا صارفین کے لیے نیا اسکیم الرٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ اور مشکوک پیغامات سے بروقت خبردار کرنا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.34.1 میں دیکھا گیا ہے۔نئے اسکیم الرٹ فیچر کے تحت اگر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے آنے والے پیغام کو مشکوک سمجھا جائے تو واٹس ایپ صارف کو اس حوالے سے خبردار کرے گا۔ صارف کے پاس اس نمبر کو ٹرسٹڈ قرار دینے یا اسے بلاک اور رپورٹ کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔اگر صارف کسی چیٹ کو ٹرسٹڈ قرار دیتا ہے تو وہ گفتگو کے آخری پانچ پیغامات واٹس ایپ کے ساتھ شیئر کرکے فیچر کی درستگی بہتر بنانے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر اختیاری ہوگا اور صارفین اسے خودکار طور پر فعال نہیں پائیں گے۔ اسے واٹس ایپ کی Settings > Account میں جاکر دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔میٹا کے مطابق اسکیم الرٹ فیچر آن ڈیوائس مشین لرننگ ماڈل استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیغامات کی درجہ بندی کے لیے ان کا مواد صارف کی ڈیوائس سے باہر نہیں بھیجا جاتا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے ذریعے صارفین کو ممکنہ اسکیمز اور فراڈ سے تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ ان کی نجی گفتگو کی رازداری بھی برقرار رہے گی۔تاہم واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے عام طور پر متعارف کرانے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ فی الحال یہ سہولت اینڈرائیڈ کے بعض بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں