بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی
بھارتی گلوکار اور معروف ریپر بادشاہ اور ان کی اہلیہ ایشا رکھی نے شادی کے محض 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تعلق کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے رشتے سے متعلق مزید قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کیا جائے۔بادشاہ نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ایشا رکھی نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکار نے اپنے بیان میں کہا کہ علیحدگی کا فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر ان کی جانب سے یہی واحد بیان ہوگا اور اس کے بعد وہ اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دیں گے۔ایشا رکھی نے بھی بادشاہ کے جاری کردہ بیان کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا، جس کے ذریعے انہوں نے علیحدگی کے فیصلے کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اور مسائل کی قیاس آرائیاں رواں برس جولائی میں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ایشا رکھی نے سوشل میڈیا پر چند مبہم پوسٹس شیئر کی تھیں۔ ان پوسٹس کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کے تعلق کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔تاہم اب بادشاہ اور ایشا رکھی نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں