ٹرمپ کا وینزویلا سے ملنے والا تیل کے ذخائر پر قبضے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا وینزویلا سے حاصل ہونے والا تیل اپنے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو کو دوبارہ بھرنے کے لیے استعمال کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اسٹریٹجک تیل کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے وینزویلا سے ملنے والے تیل کو امریکی عوام کے لیے ’’تحفہ‘‘ قرار دیا۔امریکی اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو میں اس وقت تقریباً 290 ملین بیرل تیل موجود ہے، جو تقریباً 714 ملین بیرل کی مجموعی گنجائش کے نصف سے بھی کم ہے۔یہ اعلان امریکا اور وینزویلا کے درمیان حالیہ بڑے تیل معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر تک وسیع رسائی یا کنٹرول حاصل ہوگا۔تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وینزویلا کا تمام تیل فوری طور پر امریکی ذخائر میں منتقل ہوجائے گا۔ وینزویلا کی تیل کی صنعت کو پیداوار بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری درکار ہے، جو امریکا فراہم کرے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے