پنجاب اور سنکیانگ میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی، جس میں زراعت، آب پاشی، لائیو اسٹاک، زرعی میکانائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب اور سنکیانگ کے درمیان زرعی شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے جدید ایریل وہیکلز، واٹر لیولنگ، ڈیجیٹل کراپ مانیٹرنگ، جدید آب پاشی نظام اور زرعی میکانائزیشن سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز شریف نے چینی حکام کو ایگریکلچر میکانائزیشن، واٹر ایفیشنٹ ایریگیشن اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی، جبکہ بہتر زرعی پیداوار کے لیے چین کے معیاری اور آزمودہ بیجوں کے استعمال کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا زرعی پیداوار والا صوبہ ہے اور گندم، مکئی، گنے اور چاول کی ملکی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پنجاب کارپوریٹ زون فارمنگ کے شعبے میں سنکیانگ کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ زراعت، صنعت، معدنیات اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہاں ہے۔ ملاقات میں وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔فریقین نے ترقی، علاقائی استحکام اور چین کی بین الاقوامی حکمت عملی کے تحت باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے