دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا جادوئی دن قرار دے دیا
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا نے اداکار کالم ٹرنر کے ساتھ اپنی شادی کو زندگی کا ’’جادوئی‘‘ دن قرار دیتے ہوئے ازدواجی زندگی کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔حالیہ انٹرویو میں دعا لیپا نے بتایا کہ انہیں شادی کے حوالے سے پہلا مشورہ یہ ملا تھا کہ تقریب کے دوران خود کو بھی ایک مہمان سمجھیں، تاکہ وہ غیر ضروری پریشانی سے بچتے ہوئے اس خاص دن سے بھرپور لطف اندوز ہوسکیں۔گلوکارہ کے مطابق دوسرا اہم مشورہ یہ تھا کہ تقریب میں چاہے کتنے ہی لوگ موجود ہوں، دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو تلاش کرتے رہیں اور ایک دوسرے کو نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔دعا لیپا نے بتایا کہ محبت ملنے کے بعد ان کی گیت لکھنے کی سوچ بھی تبدیل ہوئی ہے۔ ماضی میں وہ دل ٹوٹنے، کسی کی تلاش اور خواہش جیسے جذبات سے زیادہ متاثر ہوتی تھیں، تاہم اب وہ محبت بھرے رشتے کی پیچیدگیوں، خاموش لمحات اور روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنی موسیقی میں شامل کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ دعا لیپا اور 36 سالہ کالم ٹرنر نے لندن میں قانونی طور پر شادی کرنے کے بعد 6 جون کو اٹلی کے جزیرے سسلی میں شاندار تقریب منعقد کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں