پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف کرا دیا گیا
ویب ڈیسک :مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے پہلا ڈائیورسفائیڈ پیمنٹ رائٹس (ڈی پی آر) پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے۔خرم شہزاد کے مطابق ڈی پی آر پروگرام عالمی سرمایہ کاروں سے غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی فنانسنگ حاصل کرنے کا ایک جدید مالیاتی ذریعہ ہے۔ اسی سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایف سی اور بینک الفلاح کے درمیان پروجیکٹ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 10 کروڑ امریکی ڈالر تک کی فنانسنگ دستیاب ہوگی، جس سے پاکستان کے مالیاتی ذرائع میں تنوع پیدا کرنے، عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی بڑھانے اور پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔خرم شہزاد نے مزید کہا کہ ڈی پی آر ماڈل پاکستان کے دیگر بینکوں کے لیے بھی عالمی سرمایہ مارکیٹس سے منسلک ہونے کی نئی مثال قائم کرے گا اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں