سہیل خان کی سابق اہلیہ کے دلچسپ انکشافات
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہہ نے اپنے سابق شوہر کی شخصیت کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔اداکار جوڑے نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو ’ڈبل ڈیٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سیما نے بتایا کہ سہیل خان روٹین اور عادات کے پابند انسان ہیں اور اپنے کمفرٹ زون میں رہنا پسند کرتے ہیں۔سیما کے مطابق سہیل عام طور پر لوگوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، تاہم وہ زیادہ بات چیت نہیں کرتے اور زیادہ تر اپنے آپ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل انتہائی نجی طبیعت کے مالک ہیں اور مانوس ماحول میں خود کو زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیما نے کہا کہ وہ مستقبل میں کسی رفاقت کے امکان کو مسترد نہیں کرتیں، تاہم فی الحال وہ تنہا زندگی میں خوش اور مطمئن ہیں۔سہیل خان سے طلاق کے بعد اپنی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے سیما نے کہا کہ ایک مصروف دن کے اختتام پر انہیں گھر جا کر اپنے کتوں کے ساتھ وقت گزارنا سب سے زیادہ پسند ہے۔سیما نے بڑھتی عمر، خوبصورتی اور خود کا خیال رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ وہ فلرز، بوٹوکس، پروف ہیلو اور لیزر ٹریٹمنٹس سمیت مختلف کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کروا چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں