جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا

انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔پاکستان کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 68ویں نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 112 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے، تاہم نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے۔68 نصف سنچریوں کے ساتھ جو روٹ اور سچن ٹنڈولکر اب ٹیسٹ کرکٹ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 63، 63 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے