پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، عوام پر نیا بوجھ
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست تک ایک روز کے لیے ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں