پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی
اسلام آباد: وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں راست نظام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید آسان بنانے پر توجہ دے رہی ہے اور کیو آر کوڈ ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر سبسڈی بھی فراہم کی گئی ہے۔ان کے مطابق مرکزی سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل ادائیگیاں 9 فیصد سے بڑھ کر 76 فیصد ہوگئی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد بھی 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو کیش لیس معیشت کی جانب لے جانے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں