پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے