مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات

تہران / ریاض: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب نے ایک دوسرے کے خلاف تازہ بیانات جاری کیے ہیں۔

ایران نے عراق میں امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ سعودی عرب نے اردن پر ایران کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے عراق پر حملے عراقی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور ان سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے