امریکا کا ایک اور فوجی عراق میں ایرانی ڈرون حملے میں مارا گیا: سینٹکام کی تصدیق

 امریکا کا ایک اور فوجی عراق میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) کے مطابق شمالی عراق میں ایک امریکی فوجی اہلکار 18 جولائی کو کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اہلکار ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد باقی رہ جانے والے گولہ بارود کو کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے تباہ کرنے کے دوران ہلاک ہوا۔

یہ واقعہ اردن پر ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک فوجی کے لاپتا ہونے کے بعد پیش آیا۔

سینٹکام نے مزید کہا کہ مکمل تلاش کے بعد امریکی فوجی اہلکاروں کو آج جائے وقوعہ سے نامعلوم انسانی باقیات ملیں، باقیات کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ہفتے کو اردن پر ایران کے میزائل حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتا ہو گیا تھا جب کہ چار امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے