اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد،ملتان اور سرگودھا سمیت ملک شہروں میں محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ہری پور، سوات ، مردان اور مانہسرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ تھا۔جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور افس سے کلمہ طعبیہ کا ودر کرتے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں