پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان

ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے ماہ سے کمی کا امکان ہے۔
حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق حکومت یکم ستمبر 2024 سے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2.97روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.31روپے فی لیٹر کمی کی رعایت فراہم کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی ۔
چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے ۔
تاہم مہینے کا آغاز ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور اس دوران ان کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ قیمتوں میں معمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جو کہ اب تک متعلقہ حکام نے طے کی ہیں ۔
پیٹرول کی نئی قیمت 260.96روپے فی لیٹر سے 257.99روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07روپے فی لیٹر سے 263.76روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے