میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی خودکشی اور ہراسانی مقدمے میں نامزد سرکاری ٹیچر گرفتار
میرپور خاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی اور ہراسانی کامقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل طالبہ کی خودکشی اور ہراسانی کے مقدمے میں نامزد ملزم عابد لغاری کوگزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق ملزم ضلع ٹنڈواللہ یارکے پرائمری اسکول میں بطورپرائمری استاد تعینات تھا تاہم ملزم گزشتہ 2 سال سے بطور فارمیسی لیکچرر نجی میڈیکل کالج میں پڑھا رہا تھا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ وزیرتعلیم سندھ نے سرکاری ٹیچرکو معطل کردیا ہے اور ملزم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہنیت کے افرادکو محکمہ تعلیم میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔
طالبہ کو لگنے والی گولی دل کو نقصان پہنچاتے ہوئے جسم کے پار ہوگئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
دوسری جانب میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی سےمتعلق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طالبہ کو سینے میں بائیں جانب گولی لگی اور گولی دل کو نقصان پہنچاتی ہوئی جسم کے پار ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولی لگنےکے ایک گھنٹے بعد طالبہ کی موت ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں