قومی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کامظاہرہ کیا، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کو جیسی کارکردگی دکھانی چاہیے تھی وہ ویسی نہیں دکھاسکے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کو تاریخی جیت پر مبارک باد دی ۔
محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کیا، تاہم پاکستان کو جیسا پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کیا، انشا اللہ گرین شرٹس اگلے میچ میں کم بیک کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا جہاں چوتھے روز کے اختتام تک میچ ڈرا کی جانب گامزن تھا تاہم ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز قومی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے