پاک فوج کا گلگت بلتستان میں ریسکیو آپریشن ،7 کو ہ پیمائوں کو بچا لیا

پاک فوج نے گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 7 کو ہ پیماوں کو بچا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا جن میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے جنہیں 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔
یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے