وزیراعظم کا ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق ، گورنرپنجاب ،گورنرسندھ، گورنر خیبرپختونخوا اورگورنربلوچستان کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے خالد مگسی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں