عید پر نئے نوٹ کیسے حاصل کریں؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا

پاکستان میں عید پرسب کو نئے نوٹ چاہیے ہوتے ہیں،بچوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین سے عید پر نئے نوٹ لیں،نماز کے بعد بڑے بزرگوں کیجانب سے بچوں کو عیدی دینے کی دیرینہ روایت ہے۔

اس دفعہ عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے اور کڑک کرنسی نوٹوں کے حصول کا باقاعدہ طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔

نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ

اپنے موبائل سے اپنا 13 ہندسی شناختی کارڈ نمبر لکھیں، ایک سپیس دیں اور اپنی قریبی بینک برانچ کا کوڈ درج کر کے اسے 8877 پر ارسال کر دیں۔

تصدیقی کوڈ

جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو ایک یونیک ٹرانزیکشن کوڈ اور بینک برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔

وصولی

شہری اپنا اصل شناختی کارڈ اور فوٹو کاپی ہمراہ لے کر متعلقہ بینک برانچ سے رجوع کریں، جہاں تصدیق کے بعد مطلوبہ نوٹ فراہم کر دیے جائیں گے۔

مرکزی بینک نے سختی سے وضاحت کی ہے کہ سرکاری سطح پر اس سروس کے بدلے کوئی اضافی رقم یا فیس وصول نہیں کی جاتی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے